1-12-2011
خوش آمدید
انٹرنیٹ کی اوپن سورس دنیا کے قاری / صارف کو بیوقوف سمجھنا یا اسے مغالطوں میں الجھانا اب آسان نہیں رہا۔
بلاگ : "عمران شاہد بھنڈر کی اصلیت" کا عنوان ہی ظاہر کر رہا ہے کہ ادب کی خدمت یا قاری کی معلومات میں اضافہ کے بجائے کسی کی کردار کشی کے مقصد سے ہی یہ تحریریں پیش کی گئی ہیں۔ لہذا اس معاملے کے دوسرے رخ ۔۔۔
2-12-2011
گیا ہے سانپ نکل تو لکیر پیٹا کر
سچ تو یہ ہے کہ جناب گوپی چند نارنگ نے سرقے کا ارتکاب کیا ۔ اور ساری ادبی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بڑی دیدہ دلیری سے کیا۔ ان کے اس جرم کا پردہ فاش کرنے کی ابتدا زبیر رضوی، سی ایم نعیم اور فضیل جعفری نے کی اور عمران شاہد بھنڈر نے اس کے تمام ثبوت و شواہد انتہائی دیدہ ریزی سے ادبی دنیا کو فراہم ۔۔۔
13-12-2011
جبینِ اسود پہ کذبِ ابیض کا اک تلک
بھیڑ کی کھال میں ملبوس جدید ادب کے فرشتہ سیرت اورمیرے سدا کے محسن مدیر نے شمارہ نمبر 18 میں صفحہ نمبر98 پرمیرے حوالے سے جناب شمس الرحمن فاروقی اور اشعر نجمی کے بارے میں دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے احسانوں میں ایک اور احسان کا اضافہ کیا ۔۔۔
15-12-2011
تھی خبر گرم ۔۔ ایک جواب ایک مضمون
جرمنی سے نکلنے والے ایک ادبی چیتھڑے کے فتنہ جو اور نرگسیت کے شکار مدیر جو اپنے روز پیدائش ہی سے مقام ولائت پر فائز ہیں۔ بہت عرصے سے میری کردار کشی میں مصروف ہیں۔ اُن کی ادبی حیثیت تو اُن کے چاہنے والے ہی جانتے ہوں گے۔ میں تو صرف اتنا ہی جانتا ہوں کہ گیارہ کتابوں کے مصنّف ہونے کے باوجود ۔۔۔
16-12-2011
وعلیکم سلام حیدر قریشی صاحب
حیدرقریشی سے یہ سوالات ان کے جریدہ "جدید ادب" (جرمنی) کے اس تازہ شمارے کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں، جس کا معتدبہ حصہ نجی مخاصمت ، تعصب اور یاوہ گوئی پر مبنی ہے۔ انھوں نے خود ہی اپنے اداریے میں اس حقیقت کا اعتراف کر لیا ہے کہ یہ شمارہ کچھ پرانے حساب بے باق کرنے کے لیے ۔۔۔
پہلے تو یہ سنئے کہ پچیس برس قبل تک ادبی رسالے کا مدیر کسے کہتے تھے؟
ادبی رسالے کا مدیر وہ ہوتا تھا۔ جس کے بارے میں یہ گمان یقین کی حد تک ہوتا تھا کہ وہ عربی ،فارسی ،انگریزی اور اردو زبان کے علاوہ شعر و ادب ۔۔۔ کے حسن و قبح میں تمیز کرنے کی اس قدر استعداد ضرور رکھتا ہے ۔۔۔
20-12-2011
سارقوں کی ادبی مصالحتی مجلس ؟
ضروری تو نہ تھا کہ میں وزیر آغا اور گوپی چند نارنگ کے ادبی نومولود وں کے اعتراضات کا جواب لکھوں لیکن دوستوں کے مسلسل اصرار پر چند باتوں کی وضاحت شاید ضروری ہوگئی ہے۔سنجیدہ اُردو حلقے ان اعتراضات کے پسِ منظر سے بخوبی آگاہ ہیں، اس لیے انھوں نے مجھے ان اعتراضات کا کسی بھی قسم کا جواب نہ لکھنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ۔۔۔